کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے ) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل کی زیر نگرانی چیف آفیسر خاور جاوید گجرکا ہمراہ عملہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز۔ جس کے تحت آج مین بازار، راشہ بازار، سنگھم بازار، جی ٹی روڈ کھاریاں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ چیف آفیسر خاور جاوید گجر نے تمام دوکانداران و ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی کے آئندہ کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہ کی جائے گی۔ تجاوز کی صورت میں تجاوزکنندہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔سماجی حلقوں کا انتظامیہ کے اس احسن اقدام پر خراج تحسین۔





