نومبر 4, 2026

پیر محمد افضل قادری نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لئے عمر بھر کوشاں رہے: پروفیسر علامہ نوید اقبال

کھاریاں+ گلیانہ (قاری نصیر احمد کلیار+انصر فاروق مغل)پیشوائے اہلسنت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی عید گاہ کھاریاں نے کہا کہ پیر افضل قادری کی زندگی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت میں گزری۔ نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لئے عمر بھر کوشاں رہے۔ ہمیشہ جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا ۔آپ بیک وقت مجاھد ، محقق ، مناظر اور مفسر قرآن تھے ۔ سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا اور دیگر مزارات کے تقدس کے تحفظ میں بلا لومہ لائم ڈٹے رہے ۔تحریک کے ساتھ ہمیشہ تدریس سے منسلک رھے ۔ بیماری اور نقاہت کے باوجود عظمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لیے کبھی پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی ۔
آپ کی چوتھی نسل بھی خدمت دین کے لئے وقف ھے۔