گلیانہ (انصر فاروق مغل)سالانہ صحافتی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ گجرات پریس کلب میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد,بہترین کارکردگی دکھانے والے ممبران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گجرات پریس کلب میں بہترین کارکردگی برائے سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع بھر سے صحافی حضرات نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں صدر سید طارق حسین شاہ ۔ سینیئر نائب صدر زیڈ اے بھٹی ۔ چیرمین نزر حسین جلیانی ۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق ۔ جوائنٹ سیکرٹری میڈیم راحیلہ سونیا ۔ سپورٹس سیکرٹری میڈیم افراء صباء بٹ ۔نائب صدر میاں اشرف۔ وائس چئیر مین مشتاق احمد۔ ویب وائس چئیرمین ناصر محمود کھوکھر ۔ جواد صفدر ۔ سید وقاص ہاشمی ۔ میاں انیس ۔ سید زین عباس ۔ ویب جنرل سیکٹریری خرم شہزاد ۔ شامل ہیں.پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔پروگرام کی صدرات صدر سید طارق حسین شاہ نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری زیڈ اے بھٹی نے سرانجام دیں۔ اجلاس میں صحافتی برادری کو درپیش مسائل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔چائے کے وقفے کے بعد عمدہ کارکردگی برائے سال 2023_ 2024 والے ممبران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے.سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ویب چیرمین محمد سلیمان بٹ ۔ جوائنٹ سیکرٹری میڈم راحیلہ سونیا ۔ جنرل سیکرٹری ویب خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق شامل ہیں ۔تقریب میں میڈیم افراء صباء بٹ کی ہمشیرہ اور اے ایس آئی ملک مبشر اعوان کی ہمشیرہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔





