نومبر 4, 2026

جہلم: میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مشیر برائے صحت مقرر کر دیا گیا

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ضلع جہلم کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری,جہلم کے مایا ناز سپوت میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مشیر برائے صحت مقرر کر دیا گیا ہے پی ایم اے جہلم کی طرف سے دلی مبارک باد,پی ایم اے جہلم کے جنرل سیکرٹری اور ترجمان ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے ایک پریس ریلیز میں جہلم کے چشم و چراغ میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے مشیر برائے صحت مقرر کیے جانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دلی شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ ان کی تعیناتی سے ضلع جہلم کی صحت کے شعبہ میں تمام سطح پر ایک مثبت تبدیلی دیکھنے میں ائے گی جبکہ تمام تر عوام الناس بھی اس فیصلے کا دلی طور پر خیر مقدم کر رہی ہے ،- گزشتہ دہائی سے جاری گورنمنٹ پوٹھوار میڈیکل کالج کے عوامی مطالبہ کی بھی پذیرائی بہت جلد ممکن ہو سکے گی اور امید کی جاتی ہے کہ اس کا سنگ بنیاد بنیاد بھی جلد ہی رکھ دیا جائے گا اور اس لازوال خدمت کو علاقہ کے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گ