نومبر 3, 2026

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 17 مئی صبح 9 بجے، صوبائی محتسب آفس منڈی بہاؤالدین میں کھلی کچہری لگائیں گے

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان17مئی 2024 بروز جمعہ صبح9 بجے، صوبائی محتسب آفس منڈی بہاؤالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔ اس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے باریمیں ہیں۔ جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔