کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )ممتاز ماہر تعلیم ڈپٹی ڈی ای او چوہدری محمد فضائل اختر نے ریڈ فاؤنڈیشن ریجنل آفس کھاریاں کا خیر سگالی دورہ کیا۔ ریجنل مینیجر محمد طارق کیانی اور ان کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے معزز مہمان کو ریڈ فاؤنڈیشن کا تعارف اور کام کے انداز پر بریفنگ دی۔ آخر میں چوہدری محمد فضائل اختر نے تعلیم و تربیت اور علم و عمل کے موضوع پر کھاریاں کلسٹر کے پرنسپلز سے گفتگو کی اور پنجاب گورنمنٹ کی تعلیمی پالیسیوں پر اظہار خیال کیا ۔






