نومبر 4, 2026

جہلم:ایس ایچ او ڈومیلی کی اہم کاروائی،گاڑی چھیننے کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان اشتہاری گرفتار

جہلم (ملک احتشام نصیر)ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پرایس ایچ او ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی اہم کاروائی،گاڑی چھیننے کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان اشتہاری گرفتار، ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان عامرسردار اور نوید کنول کو گرفتار کر لیا،ملزمان جنوری 2023سے زبردستی گاڑی چھین کر فرار ہونیکے مقدمہ میں ڈومیلی پولیس کومطلوب تھے،جو مقدمہ کے اندراج کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے،حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جہلم پولیس اشتہاری ملزمان کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے،جبکہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی اور ٹیم نے کاروائی، والدہ کا ناخلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار، سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ جہانزیب رضا والدہ کا نافرمان ہے، جو والدہ پر تشدد کرتا ہے، اس اطلاع پر ایس ایچ او سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ والدہ پر تشدد کرنے والے نا خلف بیٹے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، ملزم کے خلاف تحفظ والدین آرڈیننس کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔