نومبر 3, 2026

جہلم:رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ، ہفتے کے آخر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکا ن

جہلم(چوہدری دانیال عابد)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ ہفتے کے آخر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکا ن ظاہر کیا ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 3سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان،درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے شہری ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں،مویشی مالکان شدید گرمی کے دوران اپنے مال مویشیوں کے لیئے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔10 مئی سے ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے،کاشتکار حضرات موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے معمولات تشکیل دیں۔