اپریل 19, 2026

راشد اقبال چوہان سلیمانی ہیئر ڈریسرز ویلفیئر سوسائٹی( رجسٹرڈ) ضلع منڈی بہاؤالدین کے صدر مقرر

منڈی بہاؤالدین (سید حفیظ سبزواری) پھالیہ کا بڑا اعزاز،راشد اقبال چوہان سلیمانی ہیئر ڈریسرز ویلفیئر سوسائٹی( رجسٹرڈ) ضلع منڈی بہاؤالدین کے صدر مقرر,تفصیلات کے مطابق سلیمانی ہیئر ڈریسرز ویلفیئر سوسائٹی( رجسٹرڈ) پنجاب کے صدر عارف منہاس، سینئر نائب صدر تنویر احمد جنجوعہ اور چیئرمین محمد شریف نے پھالیہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پھالیہ سے تعلق رکھنے والے راشد اقبال چوہان کو ضلع منڈی بہاوالدین کا صدر اتفاق رائے سے مقرر کیا گیا ضلعی صدر مقرر ہونے کے بعد راشد اقبال چوہان نے کہا کہ میرے لیے اور تحصیل پھالیہ کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے پنجاب کی قیادت نے جس طرح مجھے پر اعتماد کیا ہے میں انشاءاللہ تعالی اس پر پورا اتروں گا اور سلیمانی ہیئر ڈریسرز ویلفیئر سوسائٹی کو ضلع منڈی بہاؤالدین کی تینوں تحصیلوں منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال میں منظم متحرک اور فعال بنایا جائے گا