اپریل 19, 2026

یوم مئی: بلڈرز ایسوسی ایشن، پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن اورکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم کے اشتراک سے 100سے زائدمحنت کشوں میں لاکھوں کے نقد انعامات تقسیم ، 3 مزدورں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گئے

پروگرام سٹی ہاؤسنگ جہلم میں منعقد ہوا،57سال سے زائد عمر کے27افراد کو فی کس دس دس ہزار روپے نقد دئیے گئے، اس موقع پر 22پلمبرزاور 10الیکٹریشنزکیلئے اوزاروں کی مکمل کٹس بھی تقسیم کی گئیں

پچھلے سال کی طرح اس بار بھی یوم مئی کے موقع پر ڈیلرز ایسوسی ایشن،، بلڈر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر ڈیلرزنے ملکر مزدورں کے لیے جو کاوش کی وہ قابل تحسین ہے،چوہدری ندیم خادم

میرے مزدوربھائیوں کی محنت سے بڑی بڑی بلڈنگیں اورعالی شان بنگلے پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں انہیں کی بدولت سرمایہ دار دن دگنی رات چگنی ترقی کررہے ہیں صدر پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن،،عمران جان قریشی

ہمارے ملک میں آج بھی مزدور وں کی حالت نہیں بدل سکی اورنہ ہی ہمارے حکمرانوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھائے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے،مرزا محمد افضل

جہلم(بیوروچیف) سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی یوم مئی کے موقع پر سٹی ہاوسنگ جہلم میں پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن، بلڈرز ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم کے اشتراک سے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 100سے زائد خوش نصیبوں کو دس لاکھ روپے کے کیش انعامات، 3عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے،تفصیلات کے مطابق یوم مئی کے موقع پر پروگرام ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مین آفس بلیو وارڈسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم میں منعقد ہوا،پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم گرمالہ،صدر ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ جہلم عمران جان قریشی،صدر بلڈرز ایسوسی ایشن مرزا محمد افضل،صدرکنٹریکٹرایسوسی ایشن ملک تنویراحمد،سرپرست بلڈرز ایسوسی ایشن شیخ ارشد محمود،چیئرمین ڈیلرزایسوسی ایشن راجہ عظمت کیانی،چیف کوارڈینیٹرپی ڈی اے رضوان جانی،وائس چیئرمین پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی عبدالرحمن،سیکرٹری انفارمیشن پی ڈی اے ندیم ساجد مغل،جنرل سیکرٹری بلڈرز ایسوسی ایشن مقصود الہٰی، فنانس سیکرٹری پراپرٹی ایسوسی ایشن ملک ظہیر، چوہدری ظہیر،چوہدری علی اکبر،چوہدری عمر سعید،عامر قریشی،ظہیر بٹ چیئرمین ایکشن کمیٹی پی ڈی اے،میاں الپ ارسلان لیگل ایڈوائزر پراپرٹی ڈیلر زایسوسی ایشن،سرپرست کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حاجی محمداسلم تھے۔قرعہ اندازی کے ذریعے تین خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں محمدافضال خان،شاہد ندیم اورمحمدشہباز شامل ہیں۔ 100سے زائد خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی دس لاکھ کیش انعامات دئیے گئے جبکہ57سال سے زائد عمر کے 27افراد کو فی کس دس دس ہزار روپے نقد دئیے گئے۔ اس موقع پر 22پلمبرز اور 10الیکٹریشنزکیلئے اوزاروں کی مکمل کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری ندیم خام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی یوم مئی کے موقع پرپراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن، بلڈرز ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ سوسائٹی جہلم کے عہدیداران اور دیگر ڈیلرزنے ملکر مزدورں کے لیے جو کاوش کی وہ قابل تحسین ہے، صدر پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ جہلم عمران جان قریشی نے کہا کہ ہم سب نے ملکر جس کام کا آغاز پچھلے سال کیا تھا اس سال بھی اپنے مزدور بھائیوں کے لیے یوم مئی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کیش انعامات کیساتھ عمرے کے ٹکٹ دئیے جس سے مزدور بھائیوں کے چہروں پہ جوخوشی دیکھنے کو ملی ہے اس کا کوئی مول نہیں،میرے مزدوربھائیوں کی محنت سے بڑی بڑی بلڈنگیں اورعالی شان بنگلے پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں انہیں کی بدولت سرمایہ دار دن دگنی رات چگنی ترقی کررہے ہیں مگر افسوس کہ میرے مزوور بھائیوں کے حقوق پہ ہمیشہ سے ہی سرمایہ داروں نے ڈاکہ ڈالا ہے اور حکمرانوں نے بھی میرے محنت کش بھائیوں کے لیے کوئی عملی کام نہیں کیا جب عالمی یوم مئی کادن آتا ہے ہمارے نام نہاد مزدور لیڈ ر جھنڈے اٹھا کر فوٹو سیشن کروانے کے بعد مزدور بھائیوں کے حقوق کو بھول جاتے ہیں جس طرح ہم نے آج ملکر یہ چھوٹی کاوش کی ہے اسطرح ہر صاحب حیثیت مزدور بھائیوں کے لیے تھوڑی تھوڑی کوشش کرئے تو ہمارے محنت کش بھائیوں کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے،، صدر بلڈرز ایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ سوسائٹی جہلم مرزا محمدافضل نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں آج بھی مزدور وں کی حالت نہیں بدل سکی اورنہ ہی ہمارے حکمرانوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھائے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جس سے محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں جہاں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے وہی پر مزدوروں کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ہم سب نے عالمی یوم مئی کے موقع پر اپنے محنت کش بھائیوں کے لیے چھوٹی سی کاوش کی ہے،اپنے مزدوروں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیش انعامات اور عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی ہم اپنے مزدوربھائیوں کی فلاح وبہبود کے بہتر سے بہتر کام کرنیکی کوشش کرتے رہے گے۔اختتام پر مرزا محمد افضل نے سب کے کاروبار میں خیروبرکت کے لئے دعاکرائی۔