اپریل 19, 2026

اسپین:سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ،سوشلسٹ پارٹی بادالونا کے صدر فرناندو کاریرا کی بھی خصوصی شرکت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) سابق ایم این اے وصدرمسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں اسپین میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ تقریب میں آمد کے موقع پران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔اسپین کے معروف بزنس مین،مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیر ٹریڈ کوآرڈینیٹر بزنس یورپ چوہدری امانت حسین مہر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ا سپین حاجی راجہ اسد حسین کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا میں مسلم لیگ ن کا چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں پاور شو، جلسہ عام اورگرینڈ عشائیہ کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آغاز تلاوت قرآن پاک جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی جبکہ قدیر احمد خان نے آقا دو جہاں سرور کائنات ﷺکی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، حافظ عبدالرزاق صادق اور راجہ صدیق ضیاء نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔ پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عشائیہ تقریب سے صدر مسلم لیگ ن حاجی راجہ اسد حسین، چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اوورسیز کمیونٹی سے خطاب کیا۔محمد اقبال چوہدری نے ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔اسپین کی حکومتی سوشلسٹ پارٹی بادالونا کے صدر فرناندو کاریرا نے بھی خصوصی شرکت کی۔