اپریل 20, 2026

کھاریاں: حاجی فیض رسول بہبلی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل کا انعقاد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)حاجی فیض رسول بہبلی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل شریف بمقام رہاش گاہ محلہ حیات پورہ موہری روڑ کھاریاں پر انعقاد پذیر ہوئی ۔جس میں فلسفہ موت وآخرت پر خصوصی خطاب نوجوان مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا محمد زبیر احمد نقشبندی صاحب خطیب دربار کھڑی شریف نے فرمایا اور خصوصی دعا پیر سید زین العابدین شاہ صاحب نے فرمائی ۔ ختم قل کی محفل میں تمام مکتب فکر کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔