اپریل 20, 2026

چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کےلیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈین فاکس کرافٹ نے 34 رنز بنائے، ٹام بلینڈل 28 اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی