جون 1, 2026

گجرات؛ سینئر صحافی الیاس قادری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد نورانی قادر کالونی میں ہوئی

گجرات ( پ ر)ممبر گجرات پریس کلب و سینئر صحافی الیاس قادری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد نورانی قادر کالونی میں ہوئی جسمیں سیاسی ، سماجی ، صحافتی ، کاروباری ، وکلاءحلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ختم پاک میں بزنس مین الحاج امجد فاروق ، سیاسی رہنما حنیف حیدر ی ، سید توحید شاہ ، سید فضیلت شاہ ، سید آصف رضا نقوی ، عمران ایڈووکیٹ ، سرپرست گجرات پریس کلب محمد یونس ساقی ، صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ ، سابق صدور عبدالستارمرز ا، ملک شفقت اعوان ، سابق جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ ، سجیل خان ،مبشر احمد ، گلریز محمو داختروڑائچ ایڈووکیٹ ودیگر شریک تھے ختم قل میں شریک معززین شہر و صحافیوں نے مرحوم کے بیٹوں علی حمزہ ، علی رضا ، علی حسن سے تعزیت کی اور الیاس قادری کی شاندار صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی