نومبر 5, 2026

جے ڈی وینس نے ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی بڑی وجہ ایران جنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پر دیانتدارانہ گفتگو کا آغاز جنگ کے اثرات کو تسلیم کرنے سے ہونا چاہیے۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تفصیلی بیان میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ پارٹی کی شکست کی وجہ جنگ ہے اور صدر ٹرمپ نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا تھا۔ ان کے مطابق ریپبلکن ووٹرز نے انتخابات میں حصہ تو لیا، لیکن بڑی تعداد میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے۔


نائب صدر نے انتخابی ناکامی کی ایک وجہ پارٹی کے معاشی بیانیے کو بھی قرار دیا اور کہا کہ عوام تک معاشی پالیسیوں کا پیغام مؤثر انداز میں نہیں پہنچایا جا سکا۔