امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی بڑی وجہ ایران جنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پر دیانتدارانہ گفتگو کا آغاز جنگ کے اثرات کو تسلیم کرنے سے ہونا چاہیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تفصیلی بیان میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ پارٹی کی شکست کی وجہ جنگ ہے اور صدر ٹرمپ نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا تھا۔ ان کے مطابق ریپبلکن ووٹرز نے انتخابات میں حصہ تو لیا، لیکن بڑی تعداد میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے۔
نائب صدر نے انتخابی ناکامی کی ایک وجہ پارٹی کے معاشی بیانیے کو بھی قرار دیا اور کہا کہ عوام تک معاشی پالیسیوں کا پیغام مؤثر انداز میں نہیں پہنچایا جا سکا۔
