بنگلادیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے دوران شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں۔بنگلادیشی اخبار کے مطابق 29 سے زائد لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں اور بتایا جارہا ہےکہ یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں۔دوسری جانب بنگلادیشی اخبار کا دعویٰ ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں،کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار بھی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں





