کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)
ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد سے ان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات عثمان احمد سندھو، ڈسٹرکٹ اٹارنی گجرات عرفان ڈوگر، پی ایس او ٹو ڈی سی دانش مرزا، صابر علی صابر، انجم بیگ اور دیگر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا کہ اربن ڈویلپمنٹ کے تحت شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی، گرین ایریاز، شجرکاری اور دیگر شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔





