نومبر 4, 2026

کھاریاں: معروف سماجی شخصیت سید محسن حسین شاہ کی نمازِ جنازہ ادا، مختلف مکاتبِ فکر کی شرکت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)

کھاریاں کی معروف سماجی شخصیت سید محسن حسین شاہ کی نمازِ جنازہ آج مرکزی جنازہ گاہ گلیانہ روڈ کھاریاں میں ادا کر دی گئی، جس میں وکلاء، تاجروں، مزدوروں اور سرکاری ملازمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سید محسن حسین شاہ مرحوم، سید مدثر حسین شاہ ایڈووکیٹ اور سید مبشر حسین شاہ کے بھائی تھے۔ ان کی اچانک وفات پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف سماجی و کاروباری حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر شرکاء نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کی شرکت کی، جبکہ مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی بالخصوص دعا کی گئی۔