نومبر 4, 2026

لالہ موسیٰ: جی ٹی روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی، شناخت کے لیے عوام سے اپیل

لالہ موسیٰ :

جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر نثار ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان اور پیدل چلنے والے شخص کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فورا بعد دونوں زخمیوں کو شدید تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذریعہ اور موقع پر موجود افراد کے مطابق زخمی نوجوان کے پاس سے ایک عدد موبائل فون اور کھانے کا ٹفن ملا ہے، تاہم موبائل فون پر سکرین لاک لگا ہونے کی وجہ سے ان کے لواحقین یا کسی جاننے والے سے رابطہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کے پاس سے شناخت کی کوئی دیگر چیز موصول نہیں ہوئی۔

عوام الناس اور علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص ان دونوں زخمیوں کے بارے میں معلومات رکھتا ہو یا انہیں پہچانتا ہو تو وہ فوری طور پر ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ سے رابطہ کرے تاکہ لواحقین کو بروقت اطلاع دی جا سکے۔