نومبر 4, 2026

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کا مختلف یونین کونسلز کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)

ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے یونین کونسل دھوریہ، دھنی اور ڈنگہ روڈ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران تقریباً 90 فیصد سینٹری ورکرز حاضر پائے گئے، جبکہ صفائی ٹیمیں اپنے مقررہ مقامات پر تعینات اور ذمہ داریاں ادا کرتی نظر آئیں۔ مرکزی شاہراہوں پر صفائی کی مجموعی صورتحال بھی تسلی بخش قرار دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔