اپریل 16, 2026

پی ایس ایل 11: اماراتی کھلاڑیوں کی اچانک واپسی، کراچی کنگز کو دھچکا

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑ کر وطن واپس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے دو اماراتی کھلاڑی خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو فوری طور پر یو اے ای واپس جانے کی ہدایت دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو یو اے ای کے مقامی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کرنا ہوگی، جس کے باعث وہ عارضی طور پر پی ایس ایل سے دور رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو ڈی 50 کے کم از کم دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کا اگلا اہم مقابلہ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے، اور کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ٹیم کے کمبی نیشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔