کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کنفیوشس انسٹیٹوٹ برائے چینی زبان کا بنیادی مقصد پاکستانی طلبہ کو چینی زبان اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ عصر حاضر میں چین ایک بڑی عالمی معیشت بن کر ابھر ا ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے اس ضمن میں چینی زبان اور کلچر سے آگاہی انتہائی ناگزیر ہے۔ عالمگیریت کے کلچر کے فروغ سے دنیا کے تمام ممالک کو فائدہ مل رہا ہے، اس سے دنیا کے تمام لوگ جڑ رہے ہیں، زبانیں اور ثقافت مل رہی ہیں۔ دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لئے تمام ممالک میں رابطہ انتہائی اہم ہے۔ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ ایک مثالی رشتہ ہے، چینی قوم نے معاشی میدان میں ناقابل فراموش ترقی کی ہے۔ پاکستان کو معاشی میدان میں ترقی کے لئے چین سے سبق سیکھنا ہوں گے۔ چینی معاشی پالیسیاں ہماری لئے رول ماڈل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی کے چینی ڈائریکٹر پروفیسر ژانگ ژاؤ پنگ کے اعزاز میں ایچ ای جے جامعہ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ پروفیسر ژانگ ژاؤ پنگ کی کنفیوشس انسٹی برائے چینی زبان جامعہ کراچی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پروفیسر ژانگ ایک محنتی اور فرض شناس ڈائریکٹر ہیں اور وہ چینی زبان اور ثقافت کو دنیا بھر میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی کے چینی ڈائریکٹر پروفیسر ژانگ ژاؤ پنگ نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی طویل عرصے سے ثقافتی تبادلے اور چینی زبان و علمی تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہے جو سچوان نارمل یونیورسٹی چین کے غیر متزلز تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کی مقامی فیکلٹی نے نہ صرف کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان میں تدریس کے سلسلہ کو کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے بلکہ علمی و تحقیقی تبادلوں کی نئی راہیں کھول دیں ہیں۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کرچی کے مقامی اساتذہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنے پروگراموں کو بڑھاتے رہیں گے اور اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔ ہم ثقافتی تقریبات، زبان کے کورسز، اور علمی تبادلوں کا اہتمام کریں گے جو افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ میں اپنے اعزاز میں اتنے پروقار تقریب پر جامعہ کراچی اور بالخصوص شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا بے حد مشکور ہوں۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی کے پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصرالدین خان نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ عالمی سطح پر ایک منفرد مثال کے طور پر کھڑا ہے، جس نے مقامی اور چینی زبان کے ساتھ تعلیم کے ایک ہائبرڈ ماڈل کو استعمال کیا ہے۔ اس وقت کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور اس کی تدریسی سائٹوں سے سالانہ تین ہزار سے زائد طلباء چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مشکل وقت کے ساتھی اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں کنفیوسش انسٹی برائے چینی زبان کے اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت





