جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سیدہ رملہ علی کے دورے ، متعلقہ حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت ، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے شہر کے مختلف ڈھول مقرب، اسلامیہ سکول ، کریم پور ، مخدوم آباد کے علاقوں میں سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی حکام نے ڈی سی جہلم کو صفائی آپریشن بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ڈی سی جہلم نے متعلقہ حکام کو سیوریج کے مسائل جلد حل کرنے اور نالوں کی صفائی کا کام تیز کرنے اور نکاسی آب بارے شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔





