سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور مرزا) کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلع انتظامیہ ہر وقت متحرک ہے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے تاکہ نوجوان نسل کو بہترین تربیت فراہم کی جا سکے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے گورنمنٹ سکول گراؤنڈ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ نمائشی ہاکی میچ میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ نمائشی میچ سائپرس گرین اور ٹائیگر ہاکی کلب کالا گوجراں کے درمیان کھیلا گیا ۔ ڈی سی جہلم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔





