نومبر 4, 2026

اے ڈی سی حضر حیات بھٹی کا عزیز بھٹی ہسپتال کا دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ گجرات کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اددویات و ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر مفت فراہم کی جائے گی، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔