نومبر 4, 2026

جامع مسجد صفہ گلیانہ میں عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کا انعقاد

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے)جامع مسجد صفہ گلیانہ میں عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد صفہ گلیانہ میں مفتی محمد ظفر اللہ شاکر معصومی صاحب کی زیر صدارت عظیم الشان محفل عرس مبارک سید معمور حسین شاہ ؒ المعروف زندہ پیر و جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔
جس میں علاقے بھر کے علمائے اکرام، مشائخ عظام ،صحافی برادری و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا قاری محسن رضا نعیمی گجرات نے تلاوت کی۔تلاوت کے بعد علاقہ کے معروف و مشہور ثناءخوانانِ مصطفیٰﷺ نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔نعت خوانی کا شرف حاصل کرنے والوں میں سر فہرست رضوان قریشی ، خالد بھٹی،عمران فاروق، قاری دل شیر، علامہ ذیشان شامل تھے
نعت خوانی کے بعد صفہ اکیڈمی کے طلباء کی دستار بندی کی گئی اور نمایاں کاکردگی والے طلباء کو انعامات تقسیم کیے گئے۔محفل پاک میں خصوصی خطاب پیر طریقت مفتی جمال الدین بغدادی نے کیا۔خطاب کے بعد نماز ظہر با جماعت ادا کی گئے جس کے بعد عوام الناس کو لنگر عام دیا گیا۔لنگر اور انتظامات میں معروف سماجی شخصیت چوہدری عمران اکرم نے اپنی خدمات پیش کیں.