اپریل 19, 2026

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 31 مئی کو مرکزی دفتر میں ہوگی: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) تقریب حلف برداری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر مرکزی دفتر ہوگی. تقریب حلف برداری. تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کی حلف برداری کی تقریب مورخہ 31 مئی 2024ء بروز جمعہ المبارک صبح 10 بجے مرکزی آفس پنجیڑی پلازہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں منعقد ہو گی. جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے بیان کے مطابق یہ تقریب تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے ہر ممبر کے لیے ایک اعزاز ہے. تمام عہدیداران اور ممبران سے گزارش ہے کہ اس پر وقار تقریب میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں.
ڈاکٹر تصور حسین مرزا جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی ادارے کیلئے حلف کی اہمیت روزِ روشن کی طرح عیاں ہے. تقریب حلف برداری کے بعد باقاعدہ ممبران و عہدیداران کا نوٹیفکیشن اور لسٹیں جاری کر دی جائیں گی