نومبر 4, 2026

ممتاز رُوحانی بزرگ بابا شوق شاہ ولی کھاریاں کے دربار کی از سر نو تعمِیر کا سنگ بنیاد پِیر سیّد نوید الحسن شاہ اور چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے رکھا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) ممتاز رُوحانی بزرگ حضرت بابا شوق شاہ ولی کھاریاں کے دربار کی از سر نو تعمِیر کا سنگ بنیاد پِیر سیّد نوید الحسن شاہ اور چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے رکھ دِیا، جبکہ مولانا قاری مُحمد اختر نُورانی، علامہ قاری مُحمد اختر جلالی، حافظ مُحمد اصغر توحیدی نے مہمانوں کا اِستقبال کیا

۔ دیگر نمایاں شرکاء میں ملک شبیر حسین اعوان، چوہدری مشتاق احمد دُھنی، پروفیسر ڈاکٹر مُحمد اشفاق جلالی، حافظ مُحمد اشفاق گُجر، قاری لیاقت علی جلالی، قاری مُحمد شفیق جلالی، چوہدری شُجاع، مِرزا فیصل محمود، چوہدری منیر سلطان، چوہدری رشید احمد، مُحمد زمان احسن، عبدالعزیز گوندل، حاجی طارق محمود بیگہ، عبدالرؤف سُلطانی ودیگر اہل علاقہ شامل تھے ۔