جون 1, 2026

ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقریب، جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی جبکہ سفیر پاکستان احمد فاروق اور بریگیڈیئر محمد عاصم نے میزبانی کی


الریاض (ادریس احمد گنجہ سے )یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف تھے تقریب کی میزبانی سفیر پاکستان احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے کی جبکہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات مختلف ممالک کے سفارت کار اور ملٹری اتاشی بھی شرک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر محمد عاصم نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ایک یادگار دن ہے جب پاک فوج نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ناکام بنایا،سفیر پاکستان احمد فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ایک تاریخی دن ہے جس دن افواج پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی پاکستان ہمیشہ سے امن کاخواہاں رہا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے ذریعے خطے میں امن کے فروض پر زور دیا۔اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین اور شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔