منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل کمیٹی پھالیہ کے اہلکار وسیم حسن کی بیوہ کو گھر جا کر ڈیتھ گرانٹ اور 4ماہ کی تنخواہ کے 31لاکھ 68ہزار روپے مالیت کا چیک دے دیا۔ڈپٹی کمشنر نے فوت شدہ اہلکار کی درجات بلندی کیلئے دعا کی۔ڈپٹی کمشنر نے بیوہ کے سر پر ہاتھ رکھا اور بیٹے کو پیار دیا۔ یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی پھالیہ کے اہلکار وسیم حسن 10دن پہلے وفات پا گئے تھے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوت شدہ اہلکار کے ڈیتھ واجبات 10دن میں کلیئر کروا کر بیوہ کو چیک ادا کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ بشیر تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔




