منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی،کینٹین، زنانہ مردانہ وارڈز کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے وارڈز میں مختلف مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا، جس پر مریضوں نے علاج معالجہ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال کی کینٹین کا معائنہ کرتے ہوئے اور اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔




