نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر ، القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان کی سالانہ تقریب کا اہتمام

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کےمہمان خصوصی، جہلم کی سماجی شخصیت جمیل بھٹی تھے، اس موقع پر ،چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، محمد عمر بٹ، ایڈوکیٹ طاہر شاہ، محمد شکیل انصاری ، طاہر برلاس، خضر کیانی، سب اس پروگرام میں موجود تھے،
پروگرام کا باقاعدہ آغاز سکول ھذا کے بچوں نے تلاوت کلام پاک، اور نعت خوانی۔ سے شروع کیا سکول کے بچوں نے پروگرام کے دوران ٹیلبو پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔آخر میں سالانہ کارکردگی پر بچوں کو انعامات تقسیم کیے گئے سب مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے کہا کہ ان بچوں کو عام شہری بنانے میں ہمیں بھرپور اپنا کردار ادا کرنا چائیے