جولائی 27, 2026

اتفاق پریس کلب کھاریاں کے وفد کی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کھاریاں سے ملاقات، باہمی تعاون پر اتفاق

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) اتفاق پریس کلب کھاریاں کے صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور بانی و قائد محمد سلیمان قادری کی قیادت میں ایک تعارفی وفد نے ڈی ایس پی آفس کھاریاں اور تھانہ صدر کھاریاں کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی سرکل کھاریاں محمد احسان ظفر سندھو اور ایس ایچ او فواد سلیم سے ملاقات کی گئی۔

وفد میں سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڑوی، چیئرمین محفوظ احمد بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری شاہد افضل، چیئرمین آڈٹ آفیسر سید سجاد بخاری، چیئرمین شکایات سیل مظہر حسین ملک، جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد، فنانس سیکرٹری محمد انعام الحق مرزا، عوامی میڈیا کے ڈائریکٹر راجہ تنویر آفتاب اور چیئرمین شکایات سیل تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر راجہ امجد محمود بھی شامل تھے۔


ملاقات کے دوران صحافیوں اور پولیس کے درمیان باہمی روابط، مثبت صحافت، عوامی مسائل کے مؤثر حل اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پولیس حکام نے صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اتفاق پریس کلب کھاریاں کے وفد نے ذمہ دار، تعمیری اور مثبت صحافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔