سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل 20 کروڑ روپے کی بسیں بھیج کر کشمیری عوام کو بیوقوف بنانے اور انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن سے ایک دن پہلے بسیں اور ٹرک بھیج کر دھاندلی کی گئی ہے، لیکن کشمیری عوام کو مالی یا مادی ترغیب سے خریدا نہیں جا سکتا۔ شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی وزراء کی انتخابی سرگرمیوں کا نوٹس لے، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کریں گے اور "تانگہ پارٹیوں” کو مسترد کر دیں گے۔
دوسری جانب، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے وعدے کے مطابق الیکٹرک بسیں میرپور آزاد کشمیر پہنچا دی گئی ہیں۔





