جولائی 27, 2026

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا مرحلہ: میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج الیکشن

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں آج پولنگ ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر کے پولنگ کا سامان ترسیل کر دیا گیا ہے۔ الیکشن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت کل 296 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کر کے جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔