نومبر 6, 2026

ہانگ کانگ رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی، اموات 65 تک پہنچ گئیں

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی ہولناک آگ نے بڑی تباہی مچا دی۔ آگ نے بہت تیزی سے عمارت کے متعدد بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق 51 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ دیگر زخمی افراد اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ درجنوں افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ فائر سروسز حکام کے مطابق رہائشی کمپلیکس کے 8 میں سے 4 بلاکس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر بلاکس میں آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک بلاک مکمل طور پر محفوظ رہا اور آگ اس تک نہیں پہنچی۔

ریسکیو ٹیمیں رات بھر جاری آپریشن میں ملبے تلے پھنسے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔