نومبر 6, 2026

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا

بنگلا دیشی انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو قیمتی زمینوں پر غیر قانونی قبضے اور کرپشن کے الزامات میں 21 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے کہا کہ شیخ حسینہ نے سرکاری زمین کو ذاتی ملکیت سمجھا، ریاستی وسائل پر قابض رہی اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے فائدے کے لیے کارروائیوں میں ہیرا پھیری کی۔

عدالت نے شیخ حسینہ کے امریکا میں مقیم بیٹے اور بیٹی کو بھی 5، 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ فیصلہ ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب انہیں انسانیت کے خلاف جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلا دیش سے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔