جہلم(چوہدری سالک پسوال) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر قیادت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے، روزانہ صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے، جس میں کوئی بھی شہری اپنی شکایات کے ساتھ ڈی سی دفتر آ سکتا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر شکایات سنی جاتی ہیں اور موقع پر ہی ان کی داد رسی کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ شہریوں نے اوپن ڈور پالیسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا شکریہ ادا کیا ہے۔





