نومبر 3, 2026

جہلم: قیمتی جانوں کی حفاظت اور ٹریفک بہاؤ کو قائم رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے:ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ کالج میں طلبا ء کے تربیتی سیشن سے خطاب

جہلم(چوہدری سالک پسوال) محفوظ اور قانون کے مطابق ڈرائیونگ ضروری ہے قیمتی جانوں کی حفاظت اور ٹریفک بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں طلبا کے لیے ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر طلبا کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال اور لائسنس کے حصول بارے بنیادی معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق چلنے والوں کو ہر سہولت فراہم کر رہے ہیں پارکنگ کے حوالے سے پلان ترتیب دے رہے ہیں۔ طلبا نے ٹریفک آگاہی سیشن کو بہت مفید قرار دیا۔