نومبر 4, 2026

دینہ:سرکاری سکولوں کی نجکاری پر طلبہ و طالبات،انکے والدین اور اساتذہ سراپا احتجاج،فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سرکاری سکولوں کی نجکاری پر طلبہ و طالبات،انکے والدین اور اساتذہ اکرام سراپا احتجاج,پرائمری سکول دینہ سمیت بھوگی چک،گوڑہاچوہدریاں اور کسیال سکول کی نجکاری بندکرو،طلبہ و طالبات اور انکے والدین پھٹ پڑے،فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ سمیت بھوگی چک،گوڑہاچوہدریاں اور کسیال گاوں کے مکین سرکاری سکولوں کی نجکاری پر احتجاج کیلیے گھروں سے باہر نکل آئے،احتجاج میں طلبہ و طالبات،انکے والدین،اساتذہ اکرام اور علاقے کی سماجی شخصیات شامل تھیں حکومتی فیصلوں کیخلاف پھٹ پڑے،بچوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہاسکولوں کی نجکاری نامنظور نامنظور ایک ریاست دو دستور کے نعرے لگائے،اس موقع پر والدین نے کہاہم اس حکومتی فیصلے کو رد کرتے ہیں حکومت کو یہ فیصلہ فوری واپس لیناچاہیے ورنہ ہم داخل شدہ تمام بچے اٹھاکرپرائیویٹ سکولوں میں ڈال دیں گے اور آئندہ کوئی بچہ داخل نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر حکومت کو سکولوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی،کہا دورہ کرکے چیک کیاجائے کتنے بچے سکولوں میں حاضر ہیں اورکتنے رجسٹر پردرج ہیں سب دو نمبری چل رہی ہے،ہم علاقے کے مزید سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی احتجاج کرنے اور نجکاری کوروکنے کیلیے باہرنکلنے کاکہتے ہیں۔اپکے بچوں کا مستقبل ہے اس کے لیے أواز بلند کرنی چاہئے۔