نومبر 4, 2026

جہلم: حکم امتناع میں معززعدالت کا بتایا ہوا رقبہ ہی بلاک کیا جائیگا،پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات ریونیو آفیسرز کو محکمانہ ہدایت جاری

جہلم (چوہدری عابد محمود)جہلم سمیت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات ریونیو آفیسرز کو محکمانہ ہدایت جاری کر دی گی ہیں جسکے تحت کسی عدالتی مقدمہ میں حکم امتناع/ سٹیٹس کو جاری ہونے کے بعد صرف اتنا رقبہ بلاک کریں گے جو کہ معززعدالت نے بتایا ہو گا۔۔کیونکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا زمہ داران کا وطیرہ بن چکا ہے کہ اگر ایک مقدمہ میں مدعی نے مدعا الیہ پر سٹے آرڈر صرف دو کنال کی حد تک لگایا ہے اور اس کھیوٹ میں مدعاالیہ کی ٹوٹل اراضی دس کنال ہے تو اراضی سنٹر کا عملہ یا تو تمام کھیوٹ بلاک کر دیتا تھا یا مدعاالیہ کا ٹوٹل رقبہ یعنی دس کنال کو بلاک کر دیتا تھا۔اب صرف رقبہ بلاک وہ کرنا ہے جو عدالت طے کرے گی یعنی جس اراضی کا تنازعہ چل رہاہے اگر تنازعہ دو کنال کا ہے تو صرف دو کنال رقبہ بلاک ہو گا اور اگر تنازعہ پانچ کنال کا ہے تو رقبہ بلاک پانچ کنال ھی ہو گا