نومبر 4, 2026

جہلم:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی ہدایت پرضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 6 دنوں میں 1977 سے زائد چھاپے، 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد روپے کامجموعی جرمانہ عائد

جہلم(چوہدری سالک پسوال)ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 6 دن کے دوران 1977 سے زائد چھاپے مارکر 265 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔