جہلم(چوہدری سالک پسوال)ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے خاص طور پرنئے شادی شدہ افراد کو اس بارے مکمل معلومات فراہم کی جائیں جبکہ پیدائش میں ضروری وقفہ بارے بھی آگاہی ضروری ہے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس میں کہی، اجلاس میں محکمہ کیجانب سے ماں اور بچے کی صحت، نوزائیدہ بچوں کی صحت کیلئے ضروری اقدامات، ویکسینیشن اور پیدائش میں مناسب وقفہ کے فوائد بارے آگاہی مہم پر بریفنگ دی گئی، جس پر اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام متعلقہ فورم استعمال کرکے مہم کو تیز کیا جائے۔





