نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر؛ تھانہ بولانی پولیس نے 4 رکنی بکری چور صابو گینگ گرفتار کر لیا ، 8 بکریوں کی مالیتی رقم 2 لاکھ 80 ہزار وپے اور2عدد پسٹل 30 بور برآمد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر تھانہ بولانی پولیس نے 04رکنی بکری چور(صابو گینگ) گرفتار کر لیا۔ 8بکریوں کی مالیتی رقم2لاکھ 80 ہزار وپے اور2عدد پسٹل 30 بور برآمد۔ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ بولانی SI ناصر خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مویشی چوروں کے خلاف آپریشن کر کے04 رکنی بکری چور (صابو گینگ) کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں1۔فیصل محمود ولد محمد اسلم قوم جٹ سکنہ دندی نظام 2۔امیر حمزہ ولد محمد خاور قوم جٹ سکنہ بھاگووال3۔واجد حسین ولد محمد اکبر قوم جٹ سکنہ دندی لوہار4۔محمد مدثر ولد محمد بوٹا قوم جٹ سکنہ بھاگووال شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے8چوری شدہ بکریوں کی مالیتی رقم 2لاکھ 80ہزار روپے اور اسلحہ نا جائز 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔