نومبر 3, 2026

ایمز( Aims) سکول ایجوکیشن سسٹم تحصیل سرائے عالمگیر میں ٹیسٹ برائے پہلا ستارہ رینک بیچ شاہین سکاؤٹس ” کا انعقاد ، 16شاہین سکاؤٹس پر مشتمل یونٹ نے حصہ لیا

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ایمز( Aims) سکول ایجوکیشن سسٹم تحصیل سرائے عالمگیر ٹیسٹ برائے پہلا ستارہ رینک بیچ شاہین سکاؤٹس "منعقد ہوا۔ 16شاہین سکاؤٹس پر مشتمل سکاؤٹس یونٹ نے حصہ لیا۔ پروگرام کا اہتمام ، مدثر اقبال پرنسپل ایمز سکول ایجوکیشن سسٹم تحصیل سرائے عالمگیر نے کیا۔پروگرام کا باقاعدہ اغاز دعا و پرچم کشائی سے ہوا۔
باقاعدہ طور پر شاہین سکاؤٹس کا ٹیسٹ منعقد کرایا گیا پہلے حصہ میں انشائیہ پانچ سوالات کے تحریری جوابات دینا تھے جس کے کل نمبر 15 اور اس کے بعد پریکٹیکل ورک شامل تھا جس میں تین سوالات شامل تھے۔

تحریری امتحان میں مندرجہ ذیل سوالات شامل تھے۔

سوال نمبر ایک
پانچ نمازوں کے نام اور اوقات کار لکھیں۔
سوال نمبر دو
اپنے گھر کا پوسٹل ایڈریس لکھیں
سوال نمبر تین
ذاتی صفائی کے دو اصول لکھیں۔
سوال نمبر چار
دو قسم کے پھولوں کے نام لکھیں
سوال نمبر پانچ
کوئی سی چار نیکیاں لکھیں

پریکٹیکل ورک

سوال نمبر ایک
ریف ناٹ یا نیکی گرہ لگا کر دکھائیں
سوال نمبر دو
قومی ترانہ سنائیں
نمبر تین
ڈائری چیک کروائیں۔
نمبر چار
چھ قسم پھولوں پر مشتمل تیار البم دکھائیں۔

تمام شاہین سکاؤٹس نے بہت اچھے طریقے سے امتحان میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور تقریبا 70 فیصد شرکاء نے امتحان کو پاس کیا جس پر شاہین سکاؤٹس کو مبارکباد پیش کی گئی اور اگلی میٹنگ پر تمام شاہین سکاؤٹس کو سرٹیفکیٹ اور پہلا ستارہ بیج سے نوازا جائے گا۔
اور خصوصا مدثر صاحب پرنسپل ایمز ایجوکیشن سسٹم تحصیل سرائے عالمگیر کو سکاؤٹنگ میں ان کی خدمات پر داد دی گئی اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر وطن عزیز کے لیے دعا اور نعرہ بازی کی گئی۔ اور تمام شاہین سکاؤٹس نے ایک ایک پودا لگایا۔
پاکستان زندہ باد🇵🇰
سکاؤٹنگ⚜️ پائندہ باد

⚜️ مقصد ہو اگر تربیت لعل و بدخشاں
بے سود ہے بھٹکے ہوئے خورشید کا پر تو ⚜️