نومبر 4, 2026

پنجاب ڈیوارمنگ انیشیٹو کے تحت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوہار میں ڈیوارمنگ ٹریننگ کا دوسرا سیشن اختتام پذیر

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈیوارمنگ ٹریننگ کا دوسرا سیشن اختتام پذیر ہوا. سوموار مورخہ 23 ستمبر 2024 کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوہارتحصیل سرائے عالمگیر میں پنجاب ڈیوارمنگ انیشیٹو کے تحت ہونے والی ڈیوارمنگ ٹریننگ کا دوسرا سیشن اختتام پذیر ہوا
ڈیوارمنگ ٹریننگ میں پرائیویٹ، گورنمنٹ اور پیما سکولز کے ہیڈ صاحبان نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کی صدارت ماسٹر ٹرینر آصف قمر صاحب اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل سرائے عالمگیر اور ان کے ساتھ ماسٹر ٹرینر فہد صاحب پرائمری سکول ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کریالہ تحصیل سرائے عالمگیر نے کی پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا اس کے بعد ٹریننگ کا پہلا سیشن جناب آصف قمر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرائے عالمگیر نے کیا جس میں پنجاب ڈیولپمنٹ انیشیٹو پرتفصیلی بحث کی گئی. تفصیل کے مطابق پنجاب کے چھ اضلاح اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور ضلع گجرات جہاں پر 20 فیصد سے زیادہ بچوں میں بیماری بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے پنجاب گورنمنٹ نے بچوں میں کیڑے مارا ادویات کے ذریعے سے کیڑوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑوں کی اقسام، پیٹ کے کیڑوں کی وجوہات اورپھیلاؤ کے چند طریقے، پیٹ میں کیڑوں کی علامات، پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ ، تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کا کردار، سماجی اگاہی کی مہم ، ڈیوارمنگ مہم کے دوران کرنے والے کام اور اہم اقدامات اور مضر اثرات سے متعلق معلومات پر خصوصی بحث کی گئی۔
ڈیوارمنگ ٹریننگ کا دوسرا سیشن جناب فہد صاحب پرائمری سکول ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کریالہ نے لیا جس میں ڈیوارمنگ مہم کے بعد کے کام جیسا کہ فارم ون اے فارم ون بی اور فارم ٹو کو تفصیلی بحث میں لایا گیا مزید براں تمام اساتذہ کرام کو میڈیسن مینجمنٹ کے پروٹوکول سے اگاہ کیا گیا، ماسٹر ٹرینر کی ذمہ داریاں اور چیک لسٹ سے اگاہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ معاوضہ وصول کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔
اخر میں ہم تمام پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ممبران حکومت پنجاب کےاس انیشیٹو پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تمام ماسٹر ٹرینرز اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھوہار کی پرنسپل صاحبہ کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی اچھے انداز میں پروگرام کے انتظامات کیے۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ