سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر سرکل پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔4ملزمان گرفتار، 4عدد پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ بولانی SI ناصر خاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان1۔الفت حسین ولد راسب حسین2۔ شفقات احمد ولد عاشق حسین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSI محمد نصیر نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاول مسیح ولد سلیم مسیح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30 بوربرآمد کرلیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر انسپکٹر شیراز حیدرکاروائی کرتے ہوئے ملزم محمداسلم ولد محمد مسلم کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔





