کراچی :فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد جمیل شمسی نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر کو یوم دفاع کی 15 روزہ تقریبات میں بے مثال کردار ادا کرنے پر ایسوسیایشن اور تقریبات کے کارکنان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا جائے گا جس میں ان افراد کو عبدالناصر اور امجد علی حسن کارکردگی ایوارڈ دئے جائینگے، اس موقع پر باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے ایک تاریخی اعلان بھی کیا جائے گا اس کے لئے فردوس اتحاد کی صدر شاہدہ پروین کیانی کی زیرسرپرستی ایک کمیٹی بنادی گئی ہے جس کے سیکریٹری MCB کے نائب صدر محمد حیدر خان ہونگے، درین اثنا حکیم سعید شہید ٹرافی یوم دفاع گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیم آف لمٹ نے کراچی یونیورسٹی کو 18-38 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے حنا معین 18 زوحہ عدنان8 علینہ مرزا6 اور خدیجہ نے 4 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عدیبہ تبسم 8 نمرا مبین 4 زینب 4 اور سعیدہ امامنے 2 پوائنٹس اسکور کئے، فائنل میچ کو عامر شریف، زاہد ملک، محمد اشرف نے سپروائز کیا جبکہ زعیمہ خاتون، طارق حسین، اروسا ٹرنر نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، فائنل کے مہمان خصوصی ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید محمد ارسلان تھے جنھوں نے نقد و دیگر انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان، شاہدہپروین کیانی، عبدالحمید بلوچ، غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، محمد حیدر خان، فیصل امجد خان، محمد ارسلان، شبانہ شیخ، ڈاکٹر حفیظ صدیقی، شیخ شکیل الیاس، نیاز احمد راجپوت، عبدالرزاق بلوچ میڈیا کوارڈینیٹر اعجاز احمد قریشی، زوالفقار عباس خان، محمد حیدر خان، دلاور عباس خان، طلعت ادریس اور دیگر شخصیات موجود تھیں، فائنل کے اختتام پر پاکستان بیوریج کمپنی کی جانب سے لوازمات تقسیم کئے گئے۔





