سعودی عرب(ادریس احمد سے )ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) چیلنج کپ فیزون ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات روزمقامی ہوٹل میں انعقاد پزیر ہوئی، ڈبلیو پی سی اے کے صادق الاسلام اورسہیل شاہ نے تقریب کے مہمان خصوصی سعد الدجانی، جنرل منیجر ایس سی پی آئی کا استقبال کیا، ارشاد احمد، زم زم ریسٹورنٹ کے مالک، عبدالمحسن الشریم ، ہیڈ آف سیفٹی اینڈ سیکورٹی ایس سی پی آئی ، سہل المروائی، چیئرمین اسٹاف سوشل کلب، ایس سی پی آئی رمضان محمد ادریس، اسٹیشن منیجر، بلدیہ جدہ نے تقریب میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ تمام معززمہمانوں نے ڈبلیو پی سی اے کو ہر لحاظ سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس کے بعد انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں، امپائرز اور اسکوررز میں ٹرافیاں، سروسز ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ مرزا کاشف بیگ نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ ماجد صدیقی نے تقریب کے انتظامت کی نگرانی کی۔ جبکہ جاوید احمد، رفیع اللہ محمد، فراز قدوائی، زبیر سنصارہ، ظفر اقبال نے تقریب کے منتظمین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ جبکہ ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذمہ دار عالم خان تھے۔ انعامات کی تقسیم کا اختتام شاندار نوٹ اور شکریہ کے ساتھ ہوا۔
۔۔۔۔۔۔





